منگلورو ،4 ؍ جولائی (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم افسران نے دودھ پاوڈر کی پاکٹوں میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دبئی سے آئے ہوئے کاسر گوڈ کے رہنے والے ایک مسافر کے سامان میں موجود دودھ پاوڈر کی پاکٹوں کے اندر پیسٹ کی شکل میں 602.200 گرام سونا چھپایا گیا تھا جس کی مالیت کا اندازہ 31,31,440 روپے لگایا گیا ہے ۔ کسٹم افسران نے غیر قانونی طور پر لایا گیا یہ سونا ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف کیس درج کر لیا ۔